وزیراعظم شدید برہم، وفاقی وزرا پر بڑی پابندی لگا دی

اسلام آباد ( پی این آئی ) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے وزراء پر غیر ملکی سفیروں سے پیشگی اجازت کے بغیر ملنے پر پابندی عائد کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی ، سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری بھی دی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ کوئی سفیر وزارت خارجہ کو پیشگی اطلاع دیے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کرے گا، ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کا ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق کلیئرنس کےبعدغیر ملکی سفراوزراسےملاقات کرسکیں گے۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ وزارتیں وزارت خارجہ کی طرزپرکارکردگی رپورٹ عوام کےسامنے رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close