بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا حکم نامہ جاری

اسلام آباد(پی این آئی )کرونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث 15 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے کرونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان آنےوالی پروازوں سےمتعلق نیاحکم نامہ آج جاری کرے گی۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق سی اے اے کے مطابق پرواز سے48 گھنٹےقبل مسافروں کو کرونا پی سی آرٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔ساتھ ہی 15سال یااس سےزائدعمرکےمسافروں کے

لیے کروناوائرس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ مثبت کرونا والے مسافروں کو10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔یورپی ممالک سے آنے والوں کو بھی ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کروانا ہوگا۔سی اے اے نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے آنے والی 50 فیصد پروازوں کے ریپڈ ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔سی اے اے کے مطابق ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ کا خرچ مسافر خود اٹھانے کا پابند ہوگا۔تاہم محکمہ صحت کے سینٹرز میں قرنطینہ ہونے پر

مسافروں سے اخراجات نہیں لیے جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ پاکستان میں کرونا کے اومی کرون ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 372 ہوگئی ہے، جبکہ کرونا کے مثبت کیسز میں اومی کرون کی شرح بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ وبا کا تیزی سے پھیلاؤ حکام کے لیے تشویش کا باعث بننے لگا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں