گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھتیجے کو کتے نے کاٹ لیا

اسلام آباد (پی این آئی ) گورنر سندھ عمران اسماعیل کے 14 سالہ بھتیجے کو کتے نے کاٹ لیا۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھائی عدنان اسماعیل کے 14 سال کے بیٹےکو کتےنےکاٹ لیا۔نجی ٹی وی کے ذرائع کا بتانا ہے کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ ڈیفنس میں عدنان اسماعیل کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں گھومتا رہا کہیں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ملی۔عدنان اسماعیل کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال سے بیٹے کو کتے کے کاٹے کی ویکسین لگوائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close