روسی دوشیزہ نے ملتان میں ہوٹل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان کیوں لی؟ کہانی میں نیا موڑ آگیا

ملتان (پی این آئی) پاکستان آنے والی روسی لڑکی کی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک پاکستانی نوجوان سے دوستی کرنے والی روسی لڑکی دوست کی تلاش کیلئے پاکستان آن پہنچی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آئی کرسٹیا نامی روسی لڑکی کی دبئی میں سانگلہ ہل کے علاقے سے تعلق رکھنے والے عبد اللہ نامی نوجوان سے دوستی ہوئی تھی اور دونوں ساتھ ہی رہتے تھے۔ عبداللہ نے اپنی دوست کو جو اب اس کی اہلیہ بن چکی تھی اپنا تعلق ملتان سے بتایا کہ اس کے خاندان کی رہائش وہاں پر ہے۔

تاہم بعد ازاں عبد اللہ اپنی دوست کو چھوڑ کر پاکستان واپس آ گیا۔ عبد اللہ کی دبئی سے واپسی کے بعد روسی لڑکی بھی اپنے دوست کی تلاش کیلئے پاکستان آ گئی اور شوہر کے دیئے گئے پتے کے مطابق ملتان میں آکر وہاں کے ایک ہوٹل میں قیام کیا۔ خاتون نے اپنے دوست کو تلاش کرنے کی کافی کوشش کی تاہم اس کوشش میں ناکامی کے بعد آئی کرسٹیا دلبرداشتہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق روسی لڑکی نے خود کی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی اور ہوٹل کی کھڑکی سے کود گئی، تاہم اس اقدام کے نتیجے میں لڑکی کو معمولی چوٹیں ہی آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close