بیرونِ ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اےاے ) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔سی اے اے کے اعلامیے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے پرواز سے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ جبکہ یورپی ملکوں سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافر کو 10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔

سی اےاے کے مطابق 15 سال یا زائد عمر کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ سعودی عرب اور یواےای سے آنے والی 50 فیصد پروازوں کے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہونگے۔اعلامیے کے مطابق ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ سے مسافر اپنے اخراجات اٹھانے کے پابند ہونگے جبکہ محکمہ صحت کے سینٹرز میں قرنطینہ ہونے پر مسافروں سے اخرجات نہیں لیے جائیں گے۔اس کے علاوہ سی اے اے نے ممانعت والے ملکوں کی کیٹیگریز بی اور کیٹیگری سی فہرست کوختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔سی اے اے کے اعلامیے کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری پر 5 جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close