گاڑی پر فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد گاڑی چھین کر فرار ، ریحام خان کا حملے کے بعد بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمرا ن خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور نیوز اینکر ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا، اور ریحام خان کے پرسنل سیکرٹری کے مطابق واقعہ کی تحقیقات اور سیکیورٹی کے حصول کے لئے درخواست تھانہ شمس کالونی میں

جمع کرا دی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان کو ان کی رہائش گاہ ڈراپ کرنے کے بعد ڈرائیوار اور پرسنل سیکرٹری گاڑی میں موجود تھے۔ پرسنل سیکرٹری کے مطابق ریحام خان ہری پور سے اسلام آباد پہنچی تھیں ،انہیں انکی رہاش ڈراپ کر کے نکلے تھے، ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ریحام خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی،فائرنگ کا واقعہ بھتیجے کی شادی سے واپسی پر پیش آیا۔انہوںنے کہاکہ 2موٹر سائیکل

سواروں نے گاڑی چھین لی۔ گاڑی میں میرا سیکریٹری اور ڈرائیور موجود تھے۔انہوں نے پی ٹی آئی گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچی لوگوں کی ریاست ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close