موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ۔نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، بچوں کی موجیں لگ گئیں

مظفر آباد(پی این آئی)آزاد کشمیر میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی۔آزاد کشمیر میں اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آزاد کشمیر میں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق چھٹیوں میں ایک ہفتے کے اضافے کا فیصلہ موسم کی شدت کے باعث کیا گیا ہے

۔دوسری جانب سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھول دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close