نجی تقریب، سرکاری پروٹوکول کے ساتھ، گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیٹے کی منگنی میں صدر مملکت اور وزراء کی شرکت

کراچی (پی این آئی) سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کے بیٹے کی منگنی کی تقریب گورنر ہاؤس کے لان میں منعقد کی گئی ہے۔ گورنر عمران اسماعیل کے خاندان کی اس نجی تقریب کا اہتمام مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ کیا گیا تھا۔ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزراء اسد عمر اور فواد چوہدری کے علاوہ متعدد ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب کا اہتمام گورنر ہاؤس کے لان میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگنی کی تقریب میں خاندان کے افراد اور عزیز و اقارب بھی شریک ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close