عمران نیازی کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کا وقت آگيا، 2022الیکشن کا سال قرار دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حکومت صبح شام نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے، پوری کابینہ کا اجلاس نواز شریف پر ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت مہنگائی کے باؤنسر سے زخمی ہوچکی، نیا سال نئے انتخابات کا سال ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ دھاندلی کے مینڈیٹ والی حکومت کی واپسی کا وقت ہوگيا اور عمران نیازی کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کا وقت آگيا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close