اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں کتنے اضافے کی سمری ارسال کی اور اضافہ کتنا کر دیا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)سال نو کے موقع پر اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سمری بھیجے جانے کا انکشاف، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے کے بجائے 4 روپے اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی سمری پر عمل کرنےکے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کردیا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سال نو کے موقع پر اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سمری آئی تھی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔خیال رہے کہ حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 113 روپے 53 پیسے ہوگی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اضافے کے بعد 111 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے رات 12 بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close