پاکستان واقعی دنیا کا سستا ترین ملک ہے؟ جہانگیر ترین نے وزیراعظم کو آئینہ دکھا دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی کا گزارہ مشکل ہوچکا ہے۔جہانگیر ترین نے کراچی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے مہنگائی کے بارے میں بھی با ت کی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟صحافی کے اس سوال پر جہانگیر ترین نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے،امیر آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close