کل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ سردیوں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق خبرآگئی

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہو رہا اور پیر 3 جنوری 2022 سے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ میں 10 روز کیلئے سردیوں کی چھٹیاں دی گئی تھیں۔دوسری جانب سندھ حکومت نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 10 سے 20 مارچ تک ہوں گے۔ میٹرک کے 10 مئی سے اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات 18 جون سے شروع ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close