بلال یاسین کے کیس کی تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت

لاہور( پی این آئی)قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کے کیس کی تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت ہوئی ہے،حملے میں استعمال ہونے والے اسلحہ سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد فرار ہوتے وقت ملزمان کا پسٹل گر گیا تھا جوجائے وقوقعہ کا دورہ کرنے والی پولیس کی تفتیش ٹیم کو مل گیا ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ نیلا گنبد اسلحہ مارکیٹ سے خریدا گیا اور اسی سلسلے میں پولیس نے مارکیٹ سے تین ڈیلرز کو حراست میں لے کر اسلحہ کی خریدوفروخت کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ تینوں گرفتار ڈیلرز کے ڈی وی آر بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔مذکورہ اسلحہ کس نے خریدا اور کس بنیاد پر خریدا اس کی تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close