پاکستان میں مہنگائی دنیا کی نسبت بہت کم ہے، فواد چودھری نے آئندہ پانچ ماہ میں قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کی نسبت مہنگائی کا ریشو زیادہ ہے، مہنگائی ہے لیکن دنیا کی نسبت پاکستان میں کم ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دنیاکی نسبت پاکستان میں معاشی حالات بہترہیں، فنانس بل کےذریعےعوام متاثرنہیں ہونگے،ٹیکسزکابوجھ نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پورےخطےمیں پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے،مشکلات ہیں تسلیم کرتاہوں

لیکن آئندہ5ماہ میں قیمتیں کم ہونگی، جوچیزیں بیرون ملک سےلائی جارہی ہیں ان کی قیمتیں بڑھی ہیں، عالمی سطح پرمہنگائی ہے بہت سی چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہےلیکن ہم بہت چیزیں درآمدکرتےہیں، توقع ہےعالمی مارکیٹ میں تیل اورگیس کی قیمتیں کم ہوں گی،عالمی سطح پرقیمتیں کم ہونےکی وجہ سےپاکستان کوبھی فائدہ وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طےکرنےسےمتعلق پیٹرن تبدیل کرناہوگا، قیمتیں کم ہوتی ہیں

توخبرلگتی نہیں بڑھ جاتی ہیں توہیڈلائن ہوتی ہے، اوگراایک آزاداتھارٹی ہےاورعالمی صورتحال دیکھ کرتجاویزدیتی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کےپاس نہیں جاناتواپوزیشن بتادےمتبادل کیاہوسکتاہے، اپوزیشن صرف احتجاج نہ کرےمثبت تجاویزہیں توہمیں دے، روپےکی قدرمستحکم رکھنےکیلئےن لیگ نے7ارب ڈالرلگادیئےتھے،پاکستان کی ہی نہیں پوری دنیامیں کرنسی کی قدرگری ہے، اپوزیشن والےصرف تنقیدکرتےہیں ان کےپاس مسئلےکاحل نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فنانس بل کوجنوری کےدوسرےیاتیسرےہفتےمیں منظورکرالیں گے، فنانس بل جنوری میں منظورہوتاہےتوڈالرکی قدرمزیدگرےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close