پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا بسیرا، موٹر وے کے کئی سیکشن بند کر دیے گئے

اسلام آباد(پی این آئی )پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے۔نجی ٹی وی اے اے آر وائی نیوز کے مطابق بارشوں کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند نہ چھٹ سکی، کئی مقامات پر دھند کے ڈیر ے ہیں جس کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے ہیں۔موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سےبرہان تک ایم ٹو ٹھوکر نیازبیگ سےشیخوپورہ تک اور ایم تھری فیض پور سےننکانہ تک دھند کےباعث بند کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close