سرکاری اداروں کے نام پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سرکاری اداروں کے نام پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں تعمیر و ترقی کے ذمہ ادارے سی ڈی اے نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیز کے نام کی اجازت نہیں ہوگی۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ تاثر قائم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے کہ سوسائٹی شاید سرکاری ادارے کی ہے۔

سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے ہوں گے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق رجسٹرار 3 ہفتے میں سوسائٹیز کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس دیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close