پرویز خٹک نے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کی کامیابی کا کریڈٹ کسی اور کو دے دیا

نوشہرہ (پی این آئی) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کی کامیابی کا کریڈٹ کسی اور کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خود حیران و پریشان ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں اتنا ووٹ کس طرح ملا، نہ تو ان کے پولنگ ایجنٹ تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی انتخابی مہم چلائی تھی۔

اپنے آبائی علاقے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، جس نے کے پی کے کی 17 تحصیلوں میں کامیابی حاصل کی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بیشتر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انسان غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے، دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں