رواں سال کونسی اہم ترین تقرری ہونیوالی ہے اور تقرری کون کرے گا؟ ماہر علمِ نجوم نے وزیراعظم عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔2021 میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ناکام رہی ہیں۔2022 چیلنجنگ اور فیصلوں کا سال ہوگا۔پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے میں صحافی بے نظیر شاہ نے کہا کہ 2021 پاکستان میں حکومت اور عوام دونوں کے لیے بہت مشکل سال رہا۔

اس سال میں کوئی اچھی خبر ڈھونڈنا بہت مشکل ہوگا۔اس سال میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ناکام رہی۔حکومت نے حکومت کو ٹف ٹائم دیا لیکن اپوزیشن کی تو کوئی حکمت عملی کی نظر نہیں آئی۔سیاسی اعتبار سے جے یو آئی فے اور پیپلز پارٹی کے لئے 2021 اچھا سال رہا۔اس سال ثابت ہوا کہ حکومت اپنا احتساب نہیں کرنا چاہتی۔2022 فیصلے کا سال ہوگا اگلے سال بہت اہم تقرری ہونی ہے۔دیکھنا ہے یہ تقرری عمران خان کرتے ہیں یا کوئی اور وزیراعظم کرتے ہیں۔نون لیگ کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کون سا بیانیہ اگلے الیکشن میں لے کر جائے گا۔جب کہ سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ پچھلے سال پاکستان کے لیے بہت برا اور بھیانک سال تھا۔پورے سال حکمران حکمرانی نہیں کر سکے اور اپوزیشن جماعتوں کی کوئی ادا پوزیشن والی نہیں۔قبل ازیں ماہر علم نجوم سامعہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ستارے نے 29 دسمبر 2021 کو پوزیشن بدلی ہے، یہ نوازشریف کو اپنے گھر واپسی کی خوش دیتا ہے جس کا مطلب یہ بھی ہے کہ نوازشریف کو سزاؤں میں بھی ریلیف مل سکتا ہے۔ آسٹرالوجر سامعہ خان نے کہا کہ نوازشریف کی سزاؤں میں ریلیف اناؤنس ہو سکتا ہے۔

نوازشریف کے ستارے نے جو پوزیشن بدلی ہے اس کی وجہ سے میں نوازشریف کو گھر کی خوشی ملتے دیکھتی ہوں۔آسمانی ستارے نوازشریف پر مہربانی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2021میں، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو آئسولیٹ کر دیا جائے گا،2022 میں پاکستان کے نئے اتحادی بنیں گے،ہمارے تھنک ٹینگ نے اچھا کیا کہ نئے اتحادی بنا لیے،آنے والے سال میں ہمسایہ ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔دوست ممالک پاکستان کی مالی سپورٹ کریں گے۔11 مئی کے بعد دوست ممالک کی جانب سے اچھے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔میں یہ نہیں کہتی کہ عوام کو ریلیف ملے گا لیکن پاکستان کو دوبارہ سنبھلنے میں کم از کم ڈیڑھ سال لگے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close