اسلام آباد (پی این آئی) پروگرام کراس ٹاک میں میزبان اسد اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لانا ممکن نہیں۔ شریف برادران کے کیسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ مقدمات میں سیاسی عنصر بھی ہے۔ہم نہیں کہہ سکتے کہ یہ معاملہ سیاست کی وجہ سے یوں چلایا،یہ کیس بنائے ہی کسی سیاسی وجہ سے گئے تھے۔
نواز شریف کو واپس لانا بالکل ممکن نہیں ہے۔عدالتوں پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض مقدمات کو حکومت، پس پردہ طاقتیں نہیں چلانا چاہتی کیونکہ اصل مقصد سیاسی حریف پر مقدمہ کر کے دباو ڈالنا ہوتا ہے۔۔قبل ازیں ماہر علم نجوم سامعہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ستارے نے 29 دسمبر 2021 کو پوزیشن بدلی ہے، یہ نوازشریف کو اپنے گھر واپسی کی خوش دیتا ہے جس کا مطلب یہ بھی ہے کہ نوازشریف کو سزاؤں میں بھی ریلیف مل سکتا ہے۔آسٹرالوجر سامعہ خان نے کہا کہ نوازشریف کی سزاؤں میں ریلیف اناؤنس ہو سکتا ہے۔نوازشریف کے ستارے نے جو پوزیشن بدلی ہے اس کی وجہ سے میں نوازشریف کو گھر کی خوشی ملتے دیکھتی ہوں۔
آسمانی ستارے نوازشریف پر مہربانی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2021میں، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو آئسولیٹ کر دیا جائے گا،2022 میں پاکستان کے نئے اتحادی بنیں گے،ہمارے تھنک ٹینگ نے اچھا کیا کہ نئے اتحادی بنا لیے،آنے والے سال میں ہمسایہ ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔دوست ممالک پاکستان کی مالی سپورٹ کریں گے۔11 مئی کے بعد دوست ممالک کی جانب سے اچھے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔میں یہ نہیں کہتی کہ عوام کو ریلیف ملے گا لیکن پاکستان کو دوبارہ سنبھلنے میں کم از کم ڈیڑھ سال لگے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں