اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر کو عوام کیلئے کھولا گیا ۔ایوانِ صدر دوپہر ایک بجے سے چار بجے شام تک کھولا گیا، جہاں تمام آنے والے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایوانِ صدر میں آنے والے عوام کو موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں تھی۔ایوانِ صدر کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے بعد شہریوں کو ایوانِ صدر میں داخل ہونے دیا گیا،
ترجمان ایوانِ صدر نے بتایا کہ ایوانِ صدر کے جنوبی گیٹ سے شہریوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں