اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں 628 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست شیئر کی ہے، پاکستان میں بھارتی قیدیوں میں51 شہری اور 577 ماہی گیر شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت نے بھی بھارت میں 355 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں 282 پاکستانی شہری اور 73 ماہی گیر قید میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 21 مئی 2008 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو بارایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں