لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا کہ عمران نیازی استعفیٰ دے دیتے۔مسلم لیگ (ن) کے صدراوراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفیٰ دے دیتے۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیاء سستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا،پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے،عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ دیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہوجائیں۔انہوںنے کہاکہ نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال قوم کو مہنگائی، بدانتظامی، معاشی بربادی، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی کے عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں