جہلم میں غربت سے تنگ آ کر ماں نے اپنے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا

جہلم (این این آئی)جہلم میں غربت سے تنگ آ کر ایک ماں نے اپنے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔بچوں کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جہلم کے گائوں ہرن پور میں پیش آیا جہاں غربت سے تنگ آ کر ماں نے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔خودکشی کی کوشش کرنے والی مذکورہ خاتون کی ہسپتال میں جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمر زوئیہ 5، فائزہ 4 اور جنت کی 3 سال ہے۔جہلم پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close