اسلام آباد (پی این آئی)معروف مبلغ و عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سالِ نو پر ہمیں اپنا آڈٹ کرنا چاہیے کہ سال کیسا گزارا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ وقت ایسا برتن ہے جس میں ہمارے اعمال جمع ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئےسال کو شکرانے کے طور پر منانا چاہیے ،نئے سال کی آمد پر نوافل، قرآن پاک پڑھناچاہیے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قوم سے گزارش ہے نئے سال کی ابتدااپنی ذات کاحساب لے کر کریں۔معروف عالم دین نے پروگرام میں نئے سال کے آغاز پر خصوصی دعا بھی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں