میرے گھر میں داخل ہوکر کچھ افراد نے ہراساں کیا،دھمکیاں دیں ٗ جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وفاق اور سندھ حکومت کو خط لکھ دیا

کراچی(پی این آئی)روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں شکایت کی ہے کہ وہ 29دسمبر کو کراچی کے ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے مکان میں رنگ و روغن کی نگرانی کررہی تھیں کہ دو افراد گھر میں داخل ہوئے اور انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں ان سے ذاتی معلومات طلب کیں، اس کے بعد پھر 2 افراد آئے ان کا انداز بھی ایسا ہی تھا، اسی طرح پھر 2 افراد آئے انہوں نے بھی ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں، ان تمام افراد کا دعوی تھا کہ ان کا تعلق حکومتی اداروں سے ہے، انہوں نے تین صفحات پر مبنی اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی انکوائری کی جانی چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close