پاک بحریہ کے دو افسران کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی، ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ شامل ہیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاک بحریہ کے دو افسران کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ شامل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ دونوں افسران نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ترقی پانے والے دونوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل فیصل امین اس وقت وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فراٸض سرانجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ اس وقت ڈاٸریکٹر جنرل جواٸنٹ کینٹونمنٹ گوادر تعینات ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close