اومیکرون کی شدت، کراچی کے گنجان آباد علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) جنوبی افریقہ سے سامنے آنے والا کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون پاکستان میں باقاعدہ پنجے گاڑ چکا ہے۔ اور اب شہری انتظامیہ کو آس سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانے پر توجہ دینا پڑ رہی ہے۔ اس حوالے سے کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے کیس سامنے آنے پر گلشن اقبال بلاک 7 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلشن اقبال بلاک سیون میں گزشتہ روز 12 افراد میں اومی کرون ویرئینٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔

گلشنِ اقبال کے متاثرہ علاقے میں دیگر تمام کاروبار سختی سے بند رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گلشنِ اقبال کی جن گلیوں اور علاقے میں متاثرہ افراد ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔ شہر کے گنجان آباد علاقے گلشن اقبال بلاک 7 کے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی۔ اومیکرون سے متاثرہ علاقے میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی، متاثرہ علاقے میں صرف کھانے پینے اور دواؤں کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close