وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہی دن میں اومی کرون کے کتنے کیسز سامنے آگئے؟ تشویشناک تفصیلات

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہی دن میں مزید 34 افراد میں عالمگیر موذی وباکورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں ایک دن میں 34 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تشخیص کی تصدیق کی ہے جس کے بعد اسلام آباد اومی کرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں صرف 6 روز کے دوران مجموعی طور پر 64 اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور ان میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں اومی کرون کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ کیسز گلبرگ، ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔ پنجاب سمیت لاہور میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 155 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 132 نئے مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close