لاہور (پی این آئی) پنجاب میں فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر گاڑی نہیں چلے گی۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں صرف فٹنس سرٹیفیکیٹ کی حامل گاڑی کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔اس مقصد کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سڑکوں پر ناکے لگا دئیے ہیں اور وہیکل انسپکشن سینٹرز پر ایک ماہ میں ایک ہزار گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سموگ کے تدارک کے لیے لاہور شہر میں کوئی بھی مسافر گاڑی اور گڈز ٹرانسپورٹ ڈیجیٹل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر اب داخل نہیں ہوگی۔ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک اور کوشش کی ہے ۔ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کردی احکامات کے مطابق لاہور میں کوئی مسافر گاڑی اب ڈیجیٹل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر داخل نہیں ہو گی جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی حکومت سے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی گا۔ریلیف کمشنر پنجاب نے باقاعدہ تحریری احکامات جاری کردئیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کو بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے، پولیس ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑی کو بند کرسکتی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک پولیس لاہور میں صرف ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ والی مسافر گاڑی کو داخل ہونے دے گی۔
ٹرانسپورٹرز ڈیجیٹل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے جوہر ٹاؤن میں موجود وہیکل انسپیکشن سنٹر سے اپنی گاڑی کا معائنہ کرانے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہی ۔حکام کے مطابق اس تحریری حکم نامے کا اطلاق صرف مسافر اور گڈز ٹرانسپورٹ پر ہوگا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا کہ کہیں گاڑی سے دھواں تو نہیں نکلتا، بریکس صحیح لگتے ہیں اور گاڑی کی عمومی حالت کو چیک کرنے کے لیے خت اقدامات جاری کیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں