لاہور (پی این آئی) بلال یاسین کو 3 گولیاں لگیں، حالت خطرے سے باہر ہے، لیگی رہنما کو ایک گولی ٹانگ اور 2 گولیاں پیٹ میں لگیں، رکن اسمبلی میو ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل، آپریشن کیلئے سرجن ہسپتال پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر ہوئے قاتلانہ حملے کے بعد ان کی حالت اور تمام واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ایس میو ہسپتال کا بتانا ہے کہ بلاول یاسین کو 2 گولیاں پیٹ اور 1 گولی ٹانگ میں لگی ہے، وہ اس وقت ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں، رکن اسمبلی کے پیٹ اور ٹانگ سے بذریعہ آپریشن گولیاں نکالی جائیں گی۔ ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق بلال یاسین کے علاج کیلئے سینئر سرجنز کو ہنگامی طور پر طلب کیا گیا جس کے بعد وہ ہسپتال پہنچ چکے۔جبکہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلاول یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 نقاب پوش نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بلاول یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انہیں 2 گولیاں پیٹ اور ایک گولی ٹانگ میں لگی۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ بلاول یاسین موٹرسائیکل پر مسلم لیگ ن ہاوس جا رہے تھے جب راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔لیگی رہنما کارکن کے گھر عیادت کیلئے پہنچے تھے جس کے بعد وہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر مسلم لیگ ن ہاوس واپس جا رہے تھے، اسی دوران ان پر حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
واقعے کا علم ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرتے ہوئے حملہ آوروں کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ جبکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماوں نے بلاول یاسین پر ہوئے قاتلانہ حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرنے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ بلال یاسین کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں