2022میں آسمانی ستارے نواز شریف پر مہربان، وطن واپسی اور عدالتوں سے ریلیف ملنے کی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) ماہر علم نجوم سامعہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ستارے نے 29 دسمبر 2021 کو پوزیشن بدلی ہے، یہ نوازشریف کو اپنے گھر واپسی کی خوش دیتا ہے جس کا مطلب یہ بھی ہے کہ نوازشریف کو سزاؤں میں بھی ریلیف مل سکتا ہے۔ آسٹرالوجر سامعہ خان نے کہا کہ نوازشریف کی سزاؤں میں ریلیف اناؤنس ہو سکتا ہے۔

نوازشریف کے ستارے نے جو پوزیشن بدلی ہے اس کی وجہ سے میں نوازشریف کو گھر کی خوشی ملتے دیکھتی ہوں۔آسمانی ستارے نوازشریف پر مہربانی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2021میں، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو آئسولیٹ کر دیا جائے گا،2022 میں پاکستان کے نئے اتحادی بنیں گے،ہمارے تھنک ٹینگ نے اچھا کیا کہ نئے اتحادی بنا لیے،آنے والے سال میں ہمسایہ ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔دوست ممالک پاکستان کی مالی سپورٹ کریں گے۔11 مئی کے بعد دوست ممالک کی جانب سے اچھے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔میں یہ نہیں کہتی کہ عوام کو ریلیف ملے گا لیکن پاکستان کو دوبارہ سنبھلنے میں کم از کم ڈیڑھ سال لگے گا۔۔یہاں واضح رہے کہ 2016ء میں سامعہ خان نے عمران خان کی تیسری شادی کی باتیں زبان زد عام ہونے کے بعد کہا کہ عمران خان کے ستارے بھی ٹھیک ہیں اور عمران خان کا وقت بھی ٹھیک ہے اب ان کی شادی چلے گی۔

سامعہ خان نے کہا کہ عمران خان کے لیے یہ وقت بالکل ٹھیک ہے، اس وقت اگر انہوں نے شادی کا لڈو کھا لیا تو وہ ان کو ہضم بھی ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ مانچسٹر میں ایک شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شادی کے معاملے میں میرے تجربات اچھے نہیں رہے ، دعا کریں کہ تیسری شادی کامیاب ہو، جس کے بعد میڈیا میں یہ بات گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان نے اپنی تیسری شادی کا عندیہ دے دیا ہے،عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close