کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین طبعیت اب سنبھل گئی ہے اور وہ پہلے سےبہتر ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو گزشتہ روز طبیعیت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ٹوئٹ کی گئی کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
عامر لیاقت کی جانب سے یہ ٹوئٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ان کی ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔بعد ازاں اس ٹوئٹ کے چند گھنٹے بعد رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ’’الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ، بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو ہسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں۔ ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں۔‘‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں