کراچی(پی این آئی)محکمہ صحت سندھ کے مطابق دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی کوروناوائرس کی نئی قسم پنجے گاڑھ رہاہے جس کے باعث کراچی کے ایک خاندان میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ خاندان کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پذیر ہے، جس کے کچھ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے ،اومی کرون سے متاثر ہونے والوں میں 8 خواتین اور 3 مردشامل ہیں جن کے عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں، کورونا کے
نئے کیسزکی تصدیق کے بعد کراچی میں اب تک کوروناکے نئے ویرینٹ اومی کرون کیکیسز کی تعداد مجموعی طور پر 44 ہوچکی ہے۔متاثرہونیوالے افرادمیں اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص ڈائو یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں کی گئی،جہاں ماہرین نے نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ کے ذریعے اومی کرون کیسز کا پتہ لگایا۔ اومی کرون سے متاثرہ افراد کے سیمپل محکمہ صحت سندھ نے ڈائویونیورسٹی کو بھجوائے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں