اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا ہے کہ سیاست میں زندگی گزر گئی تاہم یہ حالات نہیں دیکھے کہ عورتیں عورتوں کو ماریں۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں شگفتہ جمانی نے کہا کہ دفن ہونے والے آرڈیننس ہاؤس میں لے کر آئے تھے۔شگفتہ جمانی نے بتایا کہ ہم احتجاج کر رہے تھے
اور پلے کارڈ ہاتھ میں تھے، پی ٹی آئی کی محترمہ نے میرے ہاتھ سے پلے کارڈ چھین کر پھاڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا غزالہ بدتمیزی نہ کرو تاہم انہوں نے میری انگلی موڑ دی، یہ پلٹ کر واپس آئیں اور میرے منہ پر تھپڑ مارا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کے مطابق سیاست میں زندگی گزر گئی لیکن یہ حالات نہیں دیکھے کہ عورتیں عورتوں کو ماریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں