شاہ محمود کا سعودی سفیر کے ساتھ بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناخوش، پاکستانی صارفین نے بھی وزیر خارجہ کو سفارتی آداب سیکھنے کی نصیحت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب کے ساتھ بیٹھنے کے انداز پر سعودی شہریوں نے ناراضگی کااظہار کیا ۔شاہ محمود قریشی کے سعودی سفیر کے ساتھ رسمی ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ پاؤں کا رخ مہمان کی جانب کرنا مہمان کی توہین ہے، یہ انداز احترام کی نشاندہی نہیں کرتا۔اس سے قبل چینی وفد سے ملاقات میں بھی شاہ محمود قریشی کے بیٹھنے کا انداز توجہ کا مرکز بنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close