وفات پانے والے ان سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کیلئے تشویشناک خبر

مکوآنہ (پی این آئی )فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے وفات پانیوالے سرکاری اساتذہ کے خاندانوں کی مالی معاونت نہیں کی جا سکی، پنجاب حکومت نے 2 ارب روپے سے زائد کا بجٹ روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جہاں لیوانکیشمینٹ کی مد میں 2 ارب 74 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کیا جانا ہے، وہیں پنجاب حکومت دوران ملازمت وفات پانے والے اساتذہ کی سرکاری سطح پر مالی معاونت کا بجٹ بھی روکے بیٹھی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی سرکاری

دستاویزات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز کو حکومت سے تاحال 6 ارب روپے کا فنڈ نہیں مل سکا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین سال سے وفات پانے والے اساتذہ اور ملازمین کی مالی معاوںت کے لیے بھی 2 ارب روپے سے زائد کا بجٹ حکومت نے روک رکھا ہے جس کے باعث ایجوکیشن اتھارٹیز فنڈز سے محروم ہیں۔سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ واجب الادا فنڈ کے اجرا کے لیے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو بھی آگاہ کیا، محکمہ خزانہ پنجاب سے بھی متعدد بار درخواست کرچکے ہیں لیکن تاحال انہیں بجٹ نہیں ملا،لیوانکیشمینٹ سمیت فنانشل اسٹنٹ کے بیشتر کیسز التوا کا شکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close