پنجاب اسمبلی نے حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے یومِ وفات پر سرکاری چھٹی کی منظوری دیدی

مکوآنہ (پی این آئی )پنجاب اسمبلی نے خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وفات پر سرکاری چھٹی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔اسمبلی میں قرار داد رکنِ پنجاب اسمبلی مولانا معایہ اعظم طارق نے پیش کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہپاکستان کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر تشکیل دینے کا خواب تبھی شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے جب خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خدمات، فضائل و مناقب کا ذکر عام کیا جائے اور ان کے قائم کردہ اصولوں کو

تسلیم کرتے ہوئے اپنایا جائے ۔اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی قوم کو خلفائے راشدین کی خدمات و فضائل سے روشناس کروانے کیلئے کم از کم ان کے ایامِ وفات پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ جنوری 2022 میں 22 جمادی الثانی سنہ 1444ھ کے مطابق خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کرکے ریاست مدینہ کے عنوان پر حکومتی سربراہی میں پروگرام منعقد کیے جائیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں