پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، این سی او سی نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں کورونا متاثرین کی شرح میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا، جبکہ کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر چلی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 515 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،

اس کے مزید 406 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 07 فیصد پر آ گئی۔ ملک بھر میں اب تک 28 ہزار 927 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہو چکی ہے۔ پاکستان بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 112 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 633 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 56 ہزار 337 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close