عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک وزیراعظم کی طرف سے تشویش کا اظہار

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہو گئی جس پر گزشتہ رات انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے خود عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم بعد میں ایک اور ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے بتایا کہ الحمد للّٰہ میری حالت خطرے سے باہر ہے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

عامر لیاقت حسین نے اسپتال کے باہر جمع ہونے والے پرستاروں سے التماس کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوجائیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر لیاقت نے یہ تو بتادیا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کس بیماری میں مبتلا ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close