ملتان (پی این آئی) شدید دھند کے باعث موٹر ویز پر حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان میں موٹر وے ایم فائیو پر جلال پور کے قریب دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، اس خوفناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں تحصیل جلال پور کے قریب ایم فائیو موٹروے پر دھند کے سبب پیش آئے حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔ اس حوالے سے موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے موقع پر ہی فوری طبی امداد دی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں، سڑکوں پر آمدو رفت میں مسائل کا سامنا ہے۔ موٹر وے ایم 3 فیض پورسے جڑانوالہ تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم5 اوچ شریف سے جلال پور تک بند کردی گئی ہے۔موٹر وے پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ دھند والے علاقوں میں انتہائی مجبوری کے سوا سفر نہ کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں