نواز شریف کے خلاف الزامات غلط ثابت ہو گئے، نیب نے سابق وزیراعظم کیخلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے کیس کی انویسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نواز شریف پر وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنے کا الزام تھا، انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد نے دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے کیس کی انویسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد نے دی۔ نیب لاہور نے حتمی فیصلے کیلئے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوا رکھی ہے، تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انویسٹی گیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی۔نوازشریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کو شکایت موصول ہوئی، نواز شریف پر وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنے کا الزام تھا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف پرسیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں گلشن روفی کے الاٹیز کو 26 سال گزر جانے کے باوجود پلاٹ نہ ملنے اور عوام سے فراڈ کی نیب انکوائری سے متعلق عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے الزام میں ملوث تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر رپورٹ جمع کرادی۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں گلشن روفی کے الاٹیز کو 26 سال گزر جانے کے باوجود پلاٹ نہ ملنے اور عوام سے فراڈ کی نیب انکوائری سے متعلق عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے الزام میں ملوث تین ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔

ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام سے فراڈ کا الزام ثابت ہوتا ہے۔ ریجنل بورڈ نے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عدالت نے پلاٹوں متاثرین کو پلاٹوں کے لیز کے لئے پابندی ہٹانے کاحکم دیا تھا۔ عدالتی حکم پر گلشن روفی کی زمین لیز اور ٹرانسفر پر پابندی ختم کردی گئی۔ ملزمان نے 877 الاٹیز کو پلاٹ الاٹ کئے تھے جن میں سے نیب کو 550 کلیم موصول ہوئے تھے۔ملزمان کا دعوی تھا انہوں نے 368 الاٹیز کو لیز دے دی ہے۔ سب رجسٹرار گلشن اقبال ٹاون سے تصدیق کے بعد پتہ چلا کہ ملزمان نے صرف 287 افراد کو لیز دی ہے۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی اجازات دی جائے۔ نیب انکوائری میں تین ملزمان سینٹر محمد قاسم، رحمت الہی اور روف احمد روفی نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close