عمران خان نے پارٹی تحلیل کرنے کے بعد 2019کاپارٹی آئین بھی کالعدم قرار دیدیا، کونسا آئین بحال کر دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 2019ءکا پارٹی آئین کالعدم قرار دیتے ہوئے 2015ءکا آئین بحال کر دیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی پرانی ٹیم کو تحلیل کرکے نئی ٹیم کو میدان میں اتاراہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی آئین کے مسودہ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں 2019ءکا پارٹی آئین کالعدم قرار دے کر 2015ءکا آئین بحال کر دیا،نظرثانی کمیٹی کو آئین میں مزید بہتری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ 2015ءآئین کے مطابق 40رکنی کور کمیٹی قائم کی جائےگی، جب کہ 24رکنی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی قائم ہو گی،پارٹی آئین کےمطابق پارٹی عہدوں کی مدت2سال ہو گی، 2015ءآئین کے تحت قومی سطح پرپارٹی کا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی پرانی ٹیم کو تحلیل کرکے نئی ٹیم کو میدان میں اتاراہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close