سوموار کو چھٹی ہو گی، تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 جنوری 2022 کو سرکاری اور نجی بینکوں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 3 جنوری 2022 بروز پیر تمام بینکوں میں لین دین بند رہے گا۔کسی بھی بینک میں پبلک ڈیلنگ نہیں کی جائے گی تاہم ملازمین پیر کو معمول کے مطابق ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔

خیال رہے کہ عمومی طور پر نئے سال کے پہلے دن بینکوں میں عوام کے ساتھ لین دین بند ہوتا ہے تاہم اس بار یکم اور 2 جنوری کو ہفتہ، اتوار ہیں اس لیے سٹیٹ بینک نے پیر کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ نئے سال کے پہلے دن بینکوں میں ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کی جائے گی ، اسی طرح یکم رمضان المبارک، مالی سال کے پہلے روز یعنی یکم جولائی کو بھی تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close