اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے ملک میں کورونا کی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہاعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے نیچے ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین حامد نے کہا کہ کورونا کیسز میں اس طرح کی تیزی نہیں آئی جیسے خدشہ تھا، اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی میں بہتری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے نیچے ہے لہٰذا لوگ جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں،
بوسٹر ڈوز لگوائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں