لاہور ہائیکورٹ ‘دوسری شادی کرنے پر بہنوئی کیخلاف سالے کی درخواست خارج

لاہور (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے پر بہنوئی کے خلاف سالے کی جانب سے در ج کروایا گیا مقدمہ خارج کرتے ہوئے درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے محمد غصنفر نوید کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیاہے ، عدالت کا کہناتھا کہ بیوی چاہے تو شوہر کی دوسری شادی کے خلاف عدالت جا سکتی ہے ، متاثر ہ فریقہ بیو ی ہے ، بیوی کا بھائی نہیں ، اس لیے کیس دائر نہیں کر سکتا ، متاثر ہ فریق پہلی بیوی ہے وہ چاہے تو خاوند کے خلاف فیملی کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔

محمد غصنفر کے خلاف سابقہ بیوی جہاں ا?را کے بھائی خلیل اکبر نے مقدمہ درج کروایا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close