لنڈی کوتل ‘ کار پر فائرنگ ، 4 سگے بھائیوں سمیت 6 جاں بحق

لنڈی کوتل (آئی این پی) لنڈی کوتل میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جن میں 4 سگے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ جمعرات کے روز 6 افراد کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل ملک نادر خان کلی کے قریب موٹر کار پر فائرنگ ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لین دین اور زمین کے تنازعہ پر ایک فریق نے موٹر کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایک فریق نے دوسرے فریق پر ایف آئی اے بھی درج کی ہوئی تھی،

پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں چار سگے بھائی شامل ہیں۔واضح رہے کہ جاں بحق چار بھائیوں سمیت 6 افراد کی نماز جنازہ آج لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں ادا کی گئی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close