میرپور خاص پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا، بڑا انکشاف

میرپور خاص (آئی این پی)میرپور خاص پاکستان کے آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔عالمی انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں میرپورخاص کا نام سرفہرست آیا تو ماہرین کے ساتھ شہری بھی چونک گئے۔ماہرین نے کچرا جلانے کا دھواں، رہائشی علاقوں میں مویشی باڑے اور ٹوٹی سڑکوں کے باعث مسلسل اڑتے گرد و غبار کو آلودگی کی اہم وجوہات قرار دیا ہے جبکہ شہری بھی اس صورت حال پر تشویش میں مبتلا ہیں۔ادھر ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی اہم وجوہات کا فوری تدارک نہ کیا گیا تو آئندہ سالوں میں صورت حال مزید پریشان کن ہو سکتی ہے۔

ضلعی حکام نے بار بار رابطے کے باوجود اس معاملے پر مؤقف دینے سے گریز کیا تاہم ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آلودگی کا سبب بننے والے محرکات کے تدارک کیلئے طریقہ کار کے تحت کام ہوتے رہتے ہیں تاہم نتیجہ خیز نتائج میں وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close