نیسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر میں ملوث افسران گرفتار کر لیے گئے، کون کون شامل؟

کراچی (پی این آئی) سندھ کے محکمہ اینٹی کرپشن نے نیسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کی منظوری دینے والے افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف علی میمن سمیت 3 افسران کو اینٹی کرپشن نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ نے ڈی جی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف میمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ عاطف علی خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوریز شیخ فرید کو گرفتار کیا ہے،

جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان معطل تھے لیکن اس کے باوجود گلستان جوہر بلاک 2، 16 اور کورنگی میں زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہونے کے علاوہ وہ آصف علی میمن کے غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کر رہے تھے، ایک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر بھی مقدمے میں نامزد ہے تاہم وہ فرار ہوگئے۔ اس سے قبل نیسلہ ٹاور کی تعمیر کے اہم کردار افسران کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے پولیس کی اعلٰی سطحی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں