نکاح نامے میں مسلمان ہونیکاسرٹیفکیٹ دینے کی منظوری

مکوآنہ (پی این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب نے نکاح نامے میں مسلمان ہونیکاسرٹیفکیٹ دینے کی منظوری دیدی، نکاح نامہ میں دلہا دلہن اور گواہان قادیانی نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نینکاح نامے میں ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ دینے کی منظوری دیدی ہے، نکاح نامہ میں دلہا، دلہن اور گواہان قادیانی نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دیں گے۔

سرٹیفکیٹ دیئے بغیر نکاح نہیں ہو سکے گا، نکاح خوان کو اس حوالے سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ پر دستخط کروانے کے بعد ہی نکاح پڑھائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ سمری کابینہ کمیٹی کے سامنے رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ باقاعدہ قانون بنا دیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات نے رولز میں ترمیم کرنے کی سمری ارسال کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close