شہباز شریف جیسے ہی کسی چیز کو سیدھا کرتے ہیں، بھتیجی اُلٹا دیتی ہے، اہم معاملات میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی لاعلم ہیں،سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار راناعظیم نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اگر کسی چیز کو سیدھا کرتے ہیں تو ان کی بھتیجی مریم نواز شریف اسے الٹا کر دیتی ہیں ۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ رانا شمیم کیس سے کچھ نہیں نکلنے والا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فرد جرم پہلے یا بعد میں ایک سیاسی جماعت کی طرف سے پلاننگ کی جارہی ہے اور سب سے زیادہ اسی جماعت نے بیان حلفی سے فائدہ بھی اٹھایاہے ۔ رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ تین چار آڈیوز آرہی ہیں اور ان کے بعد بیان حلفی بھی آئیں گے اور ایک سینئر وکیل کا نام بھی سامنے لایا جائے گا ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر اسرار خاموشی کے پیچھے باقاعدہ کام ہو رہا ہے اور یہ پاکستان میں نہیں ہو رہا ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز لا علم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close